چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری

0
810

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روبکار جاری کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کی، عدالت نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے عمل کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کی رہائی کی روبکار عدالت سے وصول کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی 1، 1 کروڑ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY