بنگلادیش: عثمان ہادی کے قتل کیخلاف انقلاب منچ کا مسلسل تیسرے روز دھرنا جاری

0
976

بنگلادیش کے طالب علم رہنما اور سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچ کے رہنما عثمان ہادی کے قتل کے خلاف ڈھاکا کے شاہ باغ علاقے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا جاری ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دھرنے میں خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

انقلاب منچ کے مرکزی رکن نعیم اسلام نے کہا کہ واقعے کے دن ہی ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا تھا، حکومت کو عوام کو بتانا چاہیے کہ کس پر کس کا دباؤ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگرچہ کچھ گرفتاریوں کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تاہم اصل قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عثمان ہادی پر 12 دسمبر کو ڈھاکا کے بیجوئے نگر علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں پہلے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں ایورکیئر اسپتال لے جایا گیا۔

عثمان ہادی کو 15 دسمبر کو بہتر علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں وہ 18 دسمبر کو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY