برطانوی وزیر کابینہ مائیکل گوو نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں اکتیس جنوری کو یورپی یونین سے علیحدگی کے ساتھ ساتھ اگلے برس کے اختتام تک یونین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو طے کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارت اور دوستانہ تعاون کے مذاکرات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ نائب وزیر خزانہ رسی سناک کے مطابق حکومت بریگزٹ قانون کو کرسمس سے قبل ہی پارلیمنٹ میں زیربحث لانا چاہتی ہے۔
بورس جانسن بارہ دسمبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد اگلے ہفتے کے دوران نئی حکومت تشکیل دینے والے ہیں۔











