چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

0
1053

قومی احتساب بیورو( نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف جاری توشہ خانہ نیب انکوائری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیب نے گواہوں کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو17 جولائی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے ، جس میں ان کو17جولائی دن10بجے پیشی کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY