پنجاب بھر میں سیاسی وابستگی رکھنے والے افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوشہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے 2دن پہلے تعینات کیاتھاجنہیںنگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پرہٹادیا گیا ہے،عاصمہ حامد کی جگہ شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب کی نگراں کابینہ نے عاصمہ حامد کی تعیناتی پرتحفظات کااظہارکیاتھا،عاصمہ حامدبطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
علاوہ ازیں شفاف انتخابات کیلئے سیاسی وابستگی رکھنے والے 25پولیس اور22ڈی ایم جی افسران کوبھی صوبے سے باہر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں وفاق جلد تقرروتبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔












