چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاستدانوں کو اقتدار کے سوا کسی کی پرواہ نہیں ،ہماری سیاست کی بنیاد شہدا کے خون سے وفا ہے ۔
کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ عمران خان،عمران خان کا مسئلہ نوازشریف اور ان دونوں کا مسئلہ صرف اقتدار ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ضرورت پڑے تو ہمیں گولی کا جواب گولے سے دینا آتا ہے،پیپلز پارٹی ملک میں کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی ،سیاست کا میدان صرف وسطی پنجاب کو بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم کے مطابق حقوق دیئے جائیں ، وسائل نہ دے کر پسماندہ رہنے اور تعلیم سے محروم رکھ کر ان پڑھ ہونے کا طعنہ دینے کا کوئی حق نہیں۔












