چین میں واقع ایک ریستوران میں دنیا کا مہنگا ترین سوپ تیار کیا جاتا ہے۔
ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے ریستوران کا تیار کردہ سوپ جس کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور یہ دنیا کا مہنگا ترین سوپ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کئے جاتے ہیں۔
سوپ کے ایک پیالے کے لئے ایک ماہ قبل آرڈر دینا ضروری ہوتا ہے، جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف حصہ لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ سوپ کو 6 ماہ قبل ریستوران کے مینو میں شامل کیا گیا تھا ااور اب تک اس کے صرف آرڈرز بک کئے گئے ہیں۔













