رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان تو شیخ مجیب الرحمان کے 6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی، یہ شخص سائفر کے بعد بھی ہمیں بھاشن دے رہا ہے، اگر ہمیں کوئی یہ درس دے کہ پیچھے جو ہوا اسے چھوڑ کر آگے چلیں تو آئین قانون کے لیے نواز شریف نے جو جیلیں سہیں وہ کیا خواہ مخواہ تھیں، ہم نے تو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہا، ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف جہاد کی بات نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY