پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے ملک کے عوام کو بے وقوف سمجھ لیا ہے،کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، ووٹ تو کاغذ کا ٹکڑا ہے،ہم کہتے ہیں ووٹر کو عزت دو۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما اور ایم پی اے یوسف شہوانی کی ساتھیوں اور آغا خانی کمیونٹی کے لوگوں کی شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے مثالی استقبال کرنے پر حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

xADVERTISEMENT
انہوں نے مزید کہا کہ لندن سے علیحدہ ہونے والے بلدیاتی نمائندے لوٹ کا پیسہ اب بھی برطانیہ بھیج رہے ہیں، ہمارے سچ کو دیکھ کر لوگ پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ زور زبردستی سے پی ایس پی شمولیت کی باتیں کرنے والے مہاجروں کے نام نہاد لیڈروں کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیے۔

پی ایس پی سربراہ نے نوازشریف کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم ایسے باتیں کررہے ہیں جیسے وہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکمرانوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں، ہمارے بغیر نگراں حکومت کے فیصلے قبول نہیں ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے، شہر کےلئے ایک سے زائد بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ہونی چاہیے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY