اکثر جہاں شادابی سرسبزھ پھول ہوتے ہیں۔وہاں کے لوگ اتنے خوبصورت اورچینچل قسم کےہوتےہیں ۔یہ میرا ذاتی خیال تھا۔دوسروں کے خیالات مختلف ہوتے ہیں میرےسے
۔لیکن وھ وادی ہنزھ سے تعلق رکھنے والی خوبصورت سی گڑیا وھ شوخ چینچل نہ تھی بس سفید کا غذ جیسابےداغ چہرھ مرجھائ ہوئ نیلی آنکھیں متناسب قد کاٹھ ۔۔ہاتھوں میں پھولوں کے گجرےاٹھائے ۔ہر فرد سے مخاطب گجرے لےلیں سر گجرے لےلیں میڈم ۔ہر روز صبح شام اک نئ امید اک نئے دن کے اجالے میں تازھ پھولوں سے بننے ہوئے گجرے اٹھا ئےمخصوص سے انداز میں بولتی ہوئ وھ لڑکی ۔کئ محرومیوں کواپنے اندر سموئےہوئے۔ہرفرد کومخاطب کرتی ہوئ ۔کتنی اداس اداس اور بکھری سی لگتی تھی بالکل اس سورج کی طرح جوصبح خوبصورت
کرنوں کےساتھ سب کےساتھ اجالے بانٹتاہے اور جیسےجیسے دن ڈھلتاہے وھ بھی نڈھال ہوکر ماند پڑنا شروع ہوجاتاہیں وھ بھی گجرے نہ بکنے پر ایسے ہی امیدوں کو ڈبوکر پریشان ہوجاتی تھی ۔لیکن وھ مایوس ہرگز بھی نہیں ہوتی تھی صبح اسی تازگی کے ساتھ گجرے لیئے ہر اک سے اسی انداز سےمخاطب ہوتی تھی ۔اک دن موسم خراب ہوجانے کی وجہ سے مجھے بھی کافی دیر ہوگئ ۔ ہرسو گھپ اندھیر تھا ۔میں جیسے ہی اس مخصوص جگہ پر پہنچی توکوئ سایہ سرجھکائے بینچ پر بیٹھاہواتھا ۔میرے قدم لاشعوری طور اس جانب اھٹنے لگے میں نے اس کی جانب بڑھتے ہوئے اسےآواز دی کوئ جواب نہ پاکر میں مزید اس کے قریب گئ وہی گجرےبیچنے والی لڑکی اتنی سیاھ رات میں بیٹھی ہوئ تھی میرے مخاطب کرنے پر اس نےسر اٹھاکر دیکھااور پھر سرجھکاگئ میں اس کےساتھ بیٹھ کر اس کے چہرےکاےکاجائزھ لینے لگی وھ روئ ہوئ لگ رہی تھی ۔میں نے اسے مخاطب کیااور اس سے یونہی تہنابیٹھنے کی وجہ پوچھی اور اس کے رونے میں مزید شدت آگئ ۔میں نے اسے رونے دیا بعض اوقات رونابھی بہترین ہوتاہے ۔انسان کے آدھے دکھ دھل جاتے ہیں
جب وھ روچکی تو میں نے ۔اس کے آنسو پونجھے اور اس سے کہاں چلوتمہیں گھر چھوڑ آؤ لیکن وھ ٹس سے مس نہ ہوئ ۔اور میں نے اسے کہا دیکھو رات کے اس پہر یونہی تہناسڑک پر بیٹھناٹھیک نہیں میرے ساتھ میرے ہاسٹل چلو یااپنے گھر کابتاؤ۔۔لیکن وھ اٹھی ہی نہیں میں نے گھڑی دیکھی کافی لیٹ ہوگئ تھی ۔میں نےسختی سے اس کابازو تھامااور اسے اٹھایالیکن وھ بازو چھڑا کر پھر بیٹھ گئ ۔میں نے پھر نرمی سے اسےمخاطب کیا۔تواس نے کہا میڈم میرا کوئ گھر نہیں ۔میری سوتیلی ماں نے مجھے جس بندے کے ہاتھوں بیچاتھا آج صبح اس کاانتقال ہوگیاہے بیماری کی حالت میں پہلے اک ہاسپٹل کے کمرے میں اس کے پاس چلی جاتی تھی آج وھ نہیں رہا تو ہاسپٹل والے مجھے کیوں رکھتے اس لیئے ادھر بیٹھی ہوئ ہوں ۔میں تو اسے کم عمر بچی سمجھتی تھی وھ شادی شدھ تھی اور حالات کی اتنی ستائ ہوئ ۔بےاختیارمیری آنکھوں سے آنسوآگئے ۔۔میں نے اسے گلے سےلگالیا اور زور زور سے روپڑی ۔بس ہر انسان کادکھ محسوس کرنے پہ اپناہی لگتاہے سڑک کنارے بیٹھی خواتین بکاؤ مال نہیں ہوتی ہے بہت ہی مجبور ہوتی ہے ان پہ گندی نظرڈالنے کےبجائے ان کے ساتھ تعاون کیاکرے













