آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی بھائیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
آرمی چیف کی اس ہدایت کے بعد فاٹا کے ٹی ڈی پیز یعنی عارضی بے گھر افراد کو زر تلافی کی ادائیگی کے لیے اب وطن کارڈ کی مزید ضرورت نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عارضی بے گھر افراد کو وطن کارڈ پہلے جاری کیے گئے تھے، ٹی ڈی پی کے لیے اب شناختی کارڈ کو بطور شناختی دستاویز لیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں وہ 31مئی 2018 تک وطن کارڈ استعمال کرسکتے ہیں، ٹی ڈی پیز کو 31 مئی تک شناختی کارڈ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY