پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی 23 سال بعد ایک مرتبہ پھر آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی، سینئر جنرل منیجر لیگل افیئرز سلمان نصیر کو بھی آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔












