عالمی سطح پر کوکين اور افيون جيسی منشيات کی پيداوار ريکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ يہ انکشاف منشيات اور جرائم کی روک تھام کے ليے سرگرم اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے UNODC نے منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ ميں کيا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق افيون کی پيداوار ميں سن 2016 سے سن 2017 کے دوران پينسٹھ فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا اور اب يہ سالانہ ساڑھے دس ہزار ٹن ہے۔ مجموعی پيداوار ميں سے نو ہزار ٹن افغانستان ميں بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت دنيا ميں سب سے زيادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے، جسے پچھلے سال 192 ملين افراد نے کم از کم ايک بار استعمال کيا۔












