شمالی کوریا سے متعلق درست امریکی حکمت عملی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مابین اختلاف رائے میں ملکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ریکس ٹلرسن کی حمایت کر دی ہے۔

میٹس نے واشنگٹن میں کہا کہ پینٹاگون امریکی وزیر خارجہ کی ان کوششوں کا مکمل حامی ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اس کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی وجہ سے پائے جانے والے تنازعے کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔

اس کے برعکس صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہہ دیا تھا کہ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ اس سلسلے میں محض وقت ضائع کر رہا ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ میں جس دوسرے معاملے میں داخلی اختلاف رائے پایا جاتا ہے، وہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ ہے۔ صدر ٹرمپ اس معاہدے کی افادیت اور نتائج کے بارے میں بھی کئی بار عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY