افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کپیسامیں افغان فورسز کے آپریشن میں حکومت مخالف 13 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق آپریشن صوبے کپیسا کے ضلع تغاب میں کیا گیا،آپریشن میں 13 عسکریت پسند ہلاک ہوئے،جب کہ 19 دھماکاخیز ڈایوائسز ناکارہ بنائی گئیں۔واضح رہے کہ کپیسا کا صوبہ نسبتاً پرامن علاقہ رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے عسکریت پسندوں کے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد سرکاری فورسز نے یہ کارروائی کی ہے۔ابھی تک اس کارروائی کے حوالے سے طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ نے امریکی کمانڈرجنرل اسکاٹ ملر سے ملاقات کی ہے جس میں سکیورٹی صورتحال،افغان فورسزسے تعاون،اور دہشتگردی کیخلاف موثر جنگ کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY