پاکستان اور سعودیہ کا خطے میں کشیدگی بڑھنے پر اظہار تشویش، مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت پر زور

0
717

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے فریقین سے تحمل اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانےکے لیے وقت دینے پر زور دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY