لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، کیمرے، ڈی وی ڈی پلیئر اور گیمز لانا منع ہیں،امریکی حکام نے ہینڈ کیری الیکٹرانک آئٹمز پر پابندی لگادی،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ترکی سمیت آٹھ ممالک سے آنے والے مسافروں کو خبردار کردیا۔

امریکی ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جن الیکٹرانک اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن کے اندر بم چھپائے جاسکتے ہیں۔

نئے سکیورٹی اقدامات کے تحت مسافر بڑے الیکٹرانک آلات صرف بک کرائے گئے سامان میں لا سکتے ہیں تاہم جدید موبائل فون اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنیوں کو پابندی پر عمل درآمد کے لیے چھیانوے گھنٹوں کا نوٹس دیا گیا ہے، یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پابندی کب تک لاگو رہے گی

SHARE

LEAVE A REPLY