اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی از سر نو رجسٹریشن میں تاخیر سے متعلق کیس میں القادر ٹرسٹ انتظامیہ کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے القادر ٹرسٹ پراجیکٹ کی ازسر نو رجسٹریشن سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور ٹرسٹ انتظامیہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

آئی سی ٹی اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ 2020ء کے تحت القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی ازسر نو رجسٹریشن میں تاخیر کیخلاف کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

فریقین میں کابینہ ڈویژن، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹریٹ آف لیبر اینڈ انڈسٹریز میں شامل ہیں۔

عدالت نے ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

SHARE

LEAVE A REPLY