تمام اقلیتوں کی ملک کیلئے بے مثال خدمات ہیں، وزیر اعظم

0
817

وزیراعظم شہباز نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تمام اقلیتوں کی ملک کیلئے بے مثال خدمات ہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا پاکستان میں سب کو آئین اور قانون کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یوم آزادی کی آمد آمد ہے اور اس کےساتھ ہم اقلیتوں کا دن بھی منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا، اقلیتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کا ساتھ دیا، ملک کی تمام اقلیتوں کی ملک کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کون نہیں جانتا سیسل چوہدری کی کیا خدمات تھیں، جسٹس بھگوان داس اور جسٹس کارنیلیئس کی خدمات کو کون نہیں جانتا، لوگ آج بھی گنگا رام اسپتال سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اپنی اقلیتوں کو گلے سے لگانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے باعث ہماری آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں، مظلوم فلسطینیوں پر آگ برس رہی ہے اور دنیا خاموش ہے، عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خلاف صرف الفاظ سے کام لے رہی ہے، تاریخ میں اس سے زیادہ بربریت کی مثال نہیں ملتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY