افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ سابق صدر جارج بش اور اوباما کی پالیسی اپنانے سے گریز کریں۔

افغان خبر رساں ادارے خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد طالبان نے ان کے نام پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں طالبان نے کہا کہ اگر ٹرمپ بھی سابق امریکی صدور براک اوباما اور جارج بش کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے تو افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ گزشتہ 16 برس سے جاری افغانستان میں امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی مداخلت کی وجہ سے تباہی، انسانی جانوں کا ضیاع اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY