امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فونک گفتگو میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جعمرات کے دن ترک میڈیا نے بتایا کہ اس دوران شامی خانہ جنگی بالخصوص شمالی شامی شہر منبج کی تازہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ترک اور امریکی دستوں نے حال ہی میں منبج میں مشترکہ گشت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ علاقہ امریکی حمایت یافتہ اس کرد ملیشیا کے کنٹرول میں ہے، جسے انقرہ حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY