قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔ ٹیم سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز،5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے متحدہ عرب امارات پہنچی، قومی کرکٹ اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 9 عہدے دار شامل ہیں۔
پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان پہلاٹیسٹ 28 ستمبراوردوسراٹیسٹ6اکتوبرسےکھیلاجائےگا۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان ون ڈے میچز13، 16، 18، 20اور23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی 20میچز میں ٹیمیں26، 27اور29اکتوبر کومدمقابل ہوں گی۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ ہر کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کیساتھ فاتحانہ آغاز کرے، میری خواہش ہے کہ پہلے میچ میں سنچری ا سکور کرتے ہوئے قیادت کا حق ادا کروں۔

SHARE

LEAVE A REPLY