ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امريکا کی سامنے نہيں جھکے گا۔ روحانی نے يہ بيان امريکا کی جانب سے گزشتہ روز عائد کردہ يکطرفہ اور تازہ پابنديوں کے اعلان کے تناظر ميں بروز بدھ ديا۔
روحانی نے مزيد کہا کہ ايران پابنديوں اور جنگ کی دھمکيوں کے دباؤ ميں نہيں آئے گا۔ واشنگٹن نے تہران کے خلاف تازہ اقتصادی پابنديوں کا اعلان منگل کو کيا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والی جوہری ڈيل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔











