افغانستان نے بھارت کے عدم تعاون کے باعث نئی دلی میں واقع افغان سفارتخانے کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

افغان سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت داخلہ کو خط لکھتے ہوئے نئی دلی میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر افغان ایمبیسی انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں یکم اکتوبر سے نئی دلی میں سفارتخانے کی تمام سرگرمیاں بند کرنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار بھی کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY