شہر قائد میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، پاکستان نے 8 وکٹوں پر 308 رنز بنا لئے ہیں۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 64، اظہر علی 51 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیڈی، رباڈا، نوٹیج اور مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY