بانی ایم کیو ایم کی طبیعت ایک بار پھر خراب، اسپتال منتقل

0
847

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کے باعث دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوران علاج الطاف حسین کی حالت تشویشناک تھی تاہم گزشتہ ہفتے ہی وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے تھے اور انہیں 13 فروری کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم بانی ایم کیو ایم کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شام سے الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر انہیں برنیٹ اسپتال لے جا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY