بھارت نے پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

0
1077

بھارت نے پاکستان سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے حافظ سعید کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارت حکومت نے وزارت خارجہ کو درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلے پلوامہ حملے میں جیش محمد کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

وزارت خارجہ نے بھارتی مطالبے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY