پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ بھی اننگز اور 147 رنز سے جیت لیا، زمبابوے کو وائٹ واش

0
441

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں
پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116رنزسے ہرادیا
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY