چیمپیئنز لیگ گروپ سی کے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے فرینچ کلب مارسیلے کو تین۔صفر سے ہرادیا۔ فرین ٹوریز، اسٹرلنگ اور گنڈوگان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
چیمپیئنز لیگ گروپ سی میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم مارسیلے کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے پہلے ہاف کے 18ویں منٹ میں برتری حاصل کی۔ فرین ٹوریز نے گول اسکور کیا۔












