صفدر میرے عدو کا ھدف اور ہے مگر

0
826

گردن میں زور ہے مجھے مصلوب کیجئے
مجرم کوئی اور ہے مجھے مصلوب کیجئے

مفتی نے مجھ پہ گُفر کا فتوی لگا دیا
مسجد میں شور ہے مجھے مصلوب کیجئے

سچ بولنے کے جُرم کی ہاں دیجئے سزا
جھوٹوں کا دور ہے مجھے مصلوب کیجئے

ڈاکہ زنی بھی اسکے مقلد کا وصف ہے
واعظ بھی چور ہے مجھے مصلوب کیجئے

باہر بھی ایک قبر بنی میرے نام کی
اندر بھی گور ہے مجھے مصلوب کیجئے

مسجد میں کارخانہ ہے فتووں کا کھل چکا
یہ ظلم وجور ہے مجھے مصلوب کیجئے

مسلک کی آگ میں ہے میرا شہر جل گیا
کب دیں پہ غور ہے مجھے مصلوب کیجئے

صفدر میرے عدو کا ھدف اور ہے مگر
مقصد کچھ اور ہے مجھے مصلوب کیجئے

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY