امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی حملے میں 7 بی 2 طیاروں سمیت 125 سے زیادہ فوجی طیاروں نےحصہ لیا، یہ امریکی تاریخ میں بی 2 بمبارطیاروں کا سب سے بڑا حملہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی حملےمیں 75 گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال ہوا جن میں 14 جی بی یو 57 بم بھی شامل تھے جو کہ اس بم کا پہلا آپریشنل استعمال تھا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کےفردو جوہری سائٹ حملےمیں امریکی بی ٹو (B2) بمبار طیاروں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔
امریکی میڈیاکے مطابق امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملےمیں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔
واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات شاندار کامیاب حاصل کی، اب امن کا وقت ہے اور ایران کو جنگ کے خاتمے پر راضی ہوجاناچاہیے اور ایران کوفوری طورپررکنا ہوگا ورنہ دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔













