مطالبات کی منظوری تک دھرنا ہو گا ، پاک سر زمین پارٹی نے احتجاجی تحریک شروع کر دی جس کا آغاز کراچی پریس کلب سے کر دیا گیا ہے ۔ کارکن گزشتہ روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔
پاک سرزمین پارٹی نے اپنی احتجاجی تحریک کے آغاز پر کراچی پریس کلب پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیدیا ہے جس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں ، تاجر برادری اور دوسری تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں ۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی لائنیں بچھانے سمیت دیگر انفراسٹرکچر شروع کیا جائے ، فوری طور پر کے فور فیز ٹو کا اعلان کیا جائے ،
کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو میئر آفس کے حوالے کیا جائے ، کچرا اٹھانے کے لیے پانچ گاربیچ ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں ، میئر کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنا کر اختیارات دیئے جائیں ، کراچی میں بسوں کی قلت پوری کی جائے ، کے الیکٹرک نے اس شہر سے زائد بلنگ کی مد میں سو ارب سے زائد لوٹے وہ واپس لوٹانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں ۔
گزشتہ روز سے کارکن پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ کچھ دیر بعد پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس بھی کرینگے












