وزیراعظم کا پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی بنانے کے لئے کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں سینئر وزیرعلیم خان وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر مواصلات شامل ہیں۔
لاہور میں رات گئے وزیراعلی ہاؤس پنجاب میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں ترقیاتی اسکیموں میں محکمانہ کرپشن کی روک تھام کی حکمت عملی کے لئے کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں سینئر وزیر علیم خان، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر مواصلات شامل ہیں۔کمیٹی ترقیاتی منصوبوں میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔ وزیراعطم عمران خان کا کہنا تھا۔ کرپشن کے ہر سوراخ کو بند کردیں گے۔ قوم کا ایک ایک پیسہ ایمانداری سے خرچ کیا جائے۔












