کیمیائی حملہ شامی حکومتی فورسز نے کیا، فرانسیسی انٹیلیجنس

0
817

فرانسیسی انٹیلیجنس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والے کیمیائی حملے کی ذمہ دار شامی حکومت ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک ایرو کے مطابق چار اپریل کو خان شیخون کے علاقے میں ہونے والے حملے کے بعد وہاں سے حاصل کردہ نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ وہاں سرین گیس کا استعمال کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ حملے کی ذمہ دار شامی حکومت ہی ہے۔ خان شیخون کے علاقے میں ہونے والے کیمیائی حملے کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY