جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ونہاپ کے مطابق بیلسٹک میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغرب شہر کسونگ کے قریب لانچ کیا گیا۔شمالی کوریا نے رواں برس سلسلہ وار میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔
شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی میزائل کے دو تجربات کیے جو ناکام رہے تھے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ‘نامعلوم پروجیکٹ ٹائل’ کسونگ سے داغا گیا تاہم اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ونہاپ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بیلسٹک میزائل ہے۔

گذشتہ ماہ ‌شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ مبینہ طور پر ناکام ہوا تھا جس کے بارے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔
شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY