برطانیہ میں چین کے مبینہ جاسوس کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ گرفتار کیا گیا شخص برطانوی پارلیمانی تحقیق کار ہے جس کا تعلق ایسے کئی اراکین پارلیمنٹ سے بھی تھا جنہیں انتہائی حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔
جن اراکین تک تحقیق کار کو رسائی تھی ان میں سکیورٹی سے متعلق امور کے وزیر ٹام ٹوگنڈہٹ (Tom Tugendhat) اور امور خارجہ کمیٹی کی چیئرمین الیسیا کرنز ( Alicia Kearns) شامل ہیں۔












