آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رن سے شکست دے دی۔
کیویز کے 322 رن کے جواب میں ڈچ ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کرکٹ ورلڈکپ کے پانچویں روز بھارتی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رن بنائے۔
کیوی ٹیم کی جانب سے ولینگ 70 رن بنا کر نمایاں رہے، کیوی کپتان ٹام لیتھم نے 53 اور رچن رویندرا نے 51 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 48 اور ڈیون کونوے نے 32 رن بنائے، مارک چیپمین 5 اور گلین فلپس 4 رن بناسکے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، باسڈیلیڈا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔











