عمران خان کیخلاف جے آئی ٹی ارکان کو دھمکانے کا روزنامچہ درج کرلیاگیا

0
722

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) ارکان کو دھمکیاں دینے کی رپورٹ لاہور کے تھانے قلعہ گجر سنگھ کے روزنامچے میں درج کرلی گئی۔

روزنامچہ انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجرسنگھ محمد سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

روزنامچے کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ میں تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا، انہوں نے جے آئی ٹی کے سربراہ اور دیگر ممبران کو دھمکایا تھا۔

روزنامچے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے، ملزم کا یہ عمل قانون اورضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

روزنامچے کے مطابق عمران خان نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آپ سب سن لیں، آپ نے نہیں رہنا، اگلی حکومت پی ٹی آئی کی آنی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY