نیوزی لینڈ نے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ٹام بلنڈل کی سنچری کی بدولت ویلنگٹن ٹیسٹ میں پہلی اننگز 520 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 172 رنز درکار ہیں۔

اتوار کو ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 447 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 57 اور ٹرینٹ بولٹ 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

دونوں بلے بازوں نے آخری وکٹ میں 78 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 520 تک پہنچا دیا اور اس موقع پر نیوزی لینڈ نے 386 رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے بلنڈل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بولٹ نے 18 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہونے والی ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے ہیں، ہٹمیئر 66 اور کیرن پاول 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کریگ براتھویٹ 79 اور شائی ہوپ 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اور ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 172 رنز درکار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY