خلیجی ممالک اپنے حقیقی دشمن کی شناخت کرکے اس کا مقابلہ کریں: ایرانی سپریم لیڈر

0
872

خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری تحریری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقیقی دشمن کی شناخت کریں اور اس کے منصوبوں کا مقابلہ کریں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ خلیجی حکمران حقیقی دشمن کے منصوبوں کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان اتحاد قائم کرتے ہوئے دشمنوں کے خلاف باہمی دفاع اور تعاون بڑھائیں، امریکی اور اسرائیلی مجرم حکمران صرف ایران کے نہیں تمام مسلم امہ کے دشمن ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی اور عوام کے حوصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے حوصلہ شکن بیانات سے گریز کیا جائے جو قومی اور عوامی جذبے کو کمزور کریں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سماجی اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ایران نے امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پابندیوں کو ریاستی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں میں شرکت غیر قانونی امریکی اقدامات میں معاونت کے مترادف ہے۔ تمام ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درآمد سے گریز کریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں لاکھوں شہریوں کی صحت اور روزگار کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ہدایات جاری کیں کہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو عوامی حوصلے اور قومی جذبے کو کمزور کریں، حکومت

SHARE

LEAVE A REPLY