افغان حکومت کے ايک اہلکار کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے مغربی صوبے فراہ ميں ايک چيک پوائنٹ پر پير کے روز دھاوا بول ديا۔ طالبان کے ترجمان قاری يوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے ميں افغان فوج کے کم از کم بيس اہلکار مارے گئے۔ صوبائی کونسل کے رکن داد اللہ قانع نے بتايا ايک اور حملے ميں طالبان نے ضلع گلستان ميں اتوار اور پير کی درمیانی رات دو فوجيوں کو اغوا بھی کر ليا۔ افغانستان ميں قيام امن کے ليے قطر کے دارالحکومت دوحہ ميں طالبان اور امريکی نمائندوں کے مابين مذاکرات کا چھٹا دور ان دنوں جاری ہے۔ امن عمل ميں پيش رفت کے باوجود طالبان نے اپنے حملے بند نہيں کيے۔

SHARE

LEAVE A REPLY