وزیراعظم نوازشریف کی پاناما کیس کی تفتیش کیلئے تشکیل دی گئی جےآئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل وزیراعظم کی ممکنہ میڈیاٹاک کیلئےڈائس پرلگابلٹ پروف شیشہ ہٹادیاگیا۔
جے آئی ٹی نے آج اپنے سینتیسویں اجلاس میں دن 11 بجے وزیراعظم کو طلب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل رینجرزاہلکاروں نےجوڈیشل اکیڈمی کےاطراف کاکنٹرول سنبھال لیا جبکہ وزیراعظم کی ممکنہ میڈیاٹاک کیلئےڈائس پرلگابلٹ پروف شیشہ بھی ہٹادیاگیا ہے۔
وزیراعظم کی میڈیاٹاک کے لئے لگایا گیا بلٹ پروف شیشہ ہٹانے کے بعد ڈائس پر سادہ شیشہ لگادیا گیا۔ سخت سیکورٹی اقدامات کے تحت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےاندرونی اوربیرونی دروازوں پرواک تھروگیٹ نصب کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوجوڈیشل اکیڈمی جانےسےروک دیا ہے جبکہ وزیراعظم خود بھی کارکنوں کو جوڈیشل اکیڈمی نہ جانے کی ہدایت کرچکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY