پاناما عمل درآمد کیس کی پانچویں سماعت آج جمعے کو ہو رہی ہے

0
707

پاناما عمل درآمد کیس کی پانچویں سماعت آج جمعے کو ہو رہی ہے

گزشتہ روز چوتھی سماعت معمول سے زیادہ وقت تک جاری رہی اور وکیل سلمان راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ ہوا

سپریم کورٹ میں پاناماپیپر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے کیس بادی النظر میں جعلی دستاویزات دینے کا ہے لیکن فی الحال بادی النظر سے آگے نہیں جانا چاہتے۔

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی چوتھی سماعت کی جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت آج جمعے تک ملتوی کردی تاہم سلمان اکرم راجہ آج بھی دلائل دیں گے

دوسری طرف وزیر اعظم نے کہاہے کہ ان کا احتساب ہورہا ہے لیکن انہیں یہی نہیں پتہ کہ احتساب کس چیز کا ہورہا ہے،ان کا کہناتھا کہ صبح اٹھتےہی استعفےکی بھیک مانگنےوالےصبرکاامتحان نہ لیں اور شرم کریں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کو باقی ملک سے ملانے والی لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب کھری کھری سنائیں اور کہاکہ الزام لگانےوالے منہ دھوکرآئیں۔

انھوں نےسپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو بھی اپوزیشن سے جوڑدیا اور جے آئی ٹی، اپوزیشن،پی ٹی آئی اور تمام سیاستدانوں کو للکارتے ہوئے دعوٰی کیا کہ اس احتساب کو پاکستان میں کوئی نہیں مانے گا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ یہ احتساب نہیں استحصال ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پرطنزکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نیا پاکستان چھوڑونیاخیبرپختونخواہ ہی بنالو ۔انھوں نےکہاکہ عوام نے پی ٹی آ ئی کو پہلے بھی ٹھکرایا 2018 میں بھی ٹھکرائیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سےنواز شریف کےاوسان خطا ہو چکے ہیں انھوں نےسپریم کورٹ کودھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں وہ دن دورنہیں جب وہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے.

اسلام آباد میں خیبرپختونخواہ حکومت اورنجی شعبےکےدرمیان پن بجلی گھر منصوبےپرمعاہدے کی تقریب کےبعد میڈیا سےگفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےاحتساب سےبھاگنےکیلئےسپریم کورٹ کودھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں اوران پر گھبراہٹ طاری ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کا چترال میں خطاب براہ راست نہیں تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY