کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کُل جماعتی کانفرنس کی دعو ت دینے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پہنچااور پاک سرزمین پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیاسےگفتگوکی، اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو غدار وطن سے واضح اعلان لاتعلقی کرنا ہوگا ۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اسی میں بقا ہے کہ اس غدار وطن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا جائے، امید ہے ایم کیو ایم پاکستان عوام کی آوازپر 22 اگست کے نعروں پر واضح موقف پیش کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیے:پاکستان کی حرمت کی خاطر لیڈر سے لاتعلقی
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے پرچم کی توہین کرتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے، بانی متحدہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی ۔
انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، کل پی ایس پی غدار وطن سے نجات کا دن منائے گی،سندھ کے عوام ایک ملک دشمن سے نجات کا دن منار ہے ہیں،یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے عوام کی آواز سن رہی ہے۔
پی سی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کل آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ دوجماعتوں کاایک ساتھ کھڑاہوناخوش آئند ہے، ہمیں متنازع گفتگو سے پرہیز کرناچاہیے، لندن سے ہم پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں، اتنا کافی ہے۔
عامر خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس شہر کی بہتری کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کریں، ہم لندن سےمکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کو کل کی اے پی سی کی دعوت دینے آئے ہیں، کل اے پی سی میں پاکستان بالخصوص سندھ میں کرپشن پر بات ہوگی،کل کی کانفرنس میں مل کرایک متفقہ قراردادلائیں گے جس میں تینوں پوائنٹس کور کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم تشدد، تصادم کی سیاست نہ کریںگے نہ اس کی حمایت اور ترویج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر قاتل ہماری صفوں میں نہیں ملے گا ،مقتول مل جائیں گے،تشددکی سیاست کے بغیر سیاسی آوازوں کو کم از کم ایجنڈے پرلائحہ عمل بنانا چاہیے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب دوسری جماعتوں کو بھی اے پی سی میں شرکت کے رابطے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے وفد نے پیپلز پارٹی کے وفد کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی دعوت قبول کرلی
738
0












