عراق کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تَل عَفر سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کی عسکری مہم مثبت انداز میں جاری ہے۔
امریکی فوج کے کرنل رائن ڈیلن کا بھی کہنا ہے کہ فوج نے اب تک 250 مربع کلو میٹر کے علاقے کو داعش سے چھڑا لیا ہے اور اس جہادی تنظیم کے جنگجوؤں کو مسلسل پسپائی کا سامنا ہے۔
شامی سرحد کی جانب جانے والی شاہراہ پر واقع اس شہر کی بازیابی کا فوجی آپریشن اتوار بیس اگست کو شروع کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کے ایک افسر پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ موصل جیسی لڑائی کا تَل عَفر میں امکان کم ہے کیونکہ جہادیوں کی قوت اور ہمت پہلے موصل میں توڑی جا چکی ہے۔












