افغانستان کےدارالحکومت کابل میں بینک کے باہر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹ کےمطابق دھماکا کابل کی مصروف شاہراہ پر امریکی سفارت خانے کے قریب واقع کابل بینک کی برانچ کے باہر اس وقت ہوا جب خودکش بمبار نے گارڈ کے روکنے پرخود کودھماکے سے اڑالیا۔
افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8زخمی ہوئے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
رواں سال مئی میں کابل کے ڈپلومیٹک کوارٹر پرٹرک بم حملے میں 150افراد ہلاک اور 400زخمی ہوئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔












