لندن سے کویت کے پندرہ روزہ دورے پر آئے شاعر ادیب صحافی صفدر ھمدانی کی ادبی اور قلمی زندگی کی نصف صدی کے حوالے سے ایک اہم اور کامیاب تقریب کویت کے ہوٹل ان اینڈ گو کویت پلازہ ہوٹل کے وسیع ہال میں ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی

تقریب کی صدارت کویت میں پاکستان کے سفیر جناب غلام دستگیرنے کی جبکہ مہمان خصوصی صفدر ھمدانی تھے

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد نعت رسول پیش گئی۔ تقریب کے پہلے حصے کی نظامت سہیل یوسف نے کی اور مہمانوں کو اسٹیج پر بلایا جسے نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور اسکے عقب میں قد آدم اشتہار صفدر ھمدانی کے حوالے سے آویزاں تھا

تقریب کے پہلے حصے میں رانا اعجاز،یاسمین مظفر، شاہین اشرف علی نے مقالے پیش کیئے اور مسعود حساس نے صفدر ھمدانی کے لیئے منظوم خراج عقیدت پیش کیا

اسکے بعد اعزازات تقسیم کیئے گئے اور بعد ازاں مہمانوں کو عشایئہ پیش کیا گیا

سفیر موصوف اور انکی اہلیہ اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود وقت سے بہت زیادہ دیر تک محفل میں موجود رہے

دوسرے حصے کی نظامت جناب خالد سجاد نے کی جسمیں منعقد ہونے والے مشاعرے میں مقامی شعرا کے علاوہ مسرت جبین زیبا کے علاوہ صفدر ھمدانی نےاپنا کلام پیش کیا اور اس طرح ساڑھے آٹھ بجے شب شروع ہونے والی یہ تقریب رات ایک بجے ختم ہوئی جسے کویت کی چند کامیاب ترین تقاریب میں سے ایک کہا جا رہا ہے

اس تقریب کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ اسے مکمل طور پر فیس بک لائیو پہ نشر کیا گیا جسے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں نے دیکھا

تقریب کی تفصیلی رپورٹ اگلے چند روز میں

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY