چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک نئی دہلی کے ساتھ اچھے اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے دو طرفہ مستحکم تعلقات کی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ صدر شی جن پنگ کے بیان کو چین کے سرکاری میڈیا پر پیش کیا گیا ہے۔
چینی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو درست سمت پر رکھنا بھی اہم ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کوہ ہمالیہ میں ڈوکلام کے مقام پر سرحدی کشیدگی حال ہی میں کم ہوئی ہے۔












