ایران امریکا مذاکرات میں عدم پیشرفت ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ

0
803

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اعلان کردہ ناکہ بندی سے قبل 2 ایرانی ٹینکرز آبنائے ہرمز سےگزرکرخلیج سے باہر نکلے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق د ونوں ٹینکرز تیل سے بھرے ہوئے تھے، ایک ٹینکر ایرانی تیل کی مصنوعات سے لدا ہوا ہے جبکہ دوسرا ٹینکر متحدہ عرب امارات سے ڈیزل لے کر روانہ ہوا۔

ایران کے فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اوربحری قزاقی کے مترادف ہے۔

ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پرکنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرے گا، اگرایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج اورخلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے،ناکہ بندی کررہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا۔

امریکی صدر نے ٹرمپ نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بھی نہیں بناسکتا، ایرا ن اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے، ایران کی فوج تباہ کردی، نیوی سمندر میں ڈبودی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتاہےیا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام میں کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کے جنگ مخالف بیانات پر تنقید کرتے کہاکہ وہ پوپ کے بڑے مداح نہیں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY