نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لندن کے ساتھ طے کردہ بریگزٹ معاہدے پر نظر ثانی نہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیں۔

یہ بات انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانوی پارلیمان سے جمعرات کو اپنے پہلے خطاب میں کہی۔ جانسن کے پاس کوئی نیا بریگزٹ معاہدہ طے کرنے کے لیے سو دنوں سے بھی کم کا وقت ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے وزیر اعظم جانسن کے خلاف فوری طور پر عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔

عدم اعتماد کی اس تحریک کی حمایت کا مطالبہ لبرل ڈیموکریٹک رہنما جو سوِنسن نے کیا تھا۔ اس پر لیبر پارٹی نے کہا ہے کہ ایسا کرنا بورس جانسن کو مضبوط بنانے کے مترادف ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY